8 اکتوبر 2025 - 02:40
شہید سید حسن نصر اللہ مستقل عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں، بریگیڈیئر جنرل حمید عبدالقادر

یمن کے وزیر اعظم کے مشیر نے کہا: رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے نواسے "سید حسن نصراللہ" کی شہادت کی برسی کے موقع پر، تہذیب یافتہ اور تاریخی یمن کی طرف سے حزب اللہ اور محور مقاومت کے تمام ممالک کو ہمدردی اور فخر سے بھرا پیغام بھیجتے ہیں۔ یہ پیغام اس بلند مرتبہ اور مقدس شہید کی شہادت کے موقع پر ہے جو عالم اسلام اور عرب دنیا میں عالمی استکبار کے مقابلے میں مقاومت و مزاحمت کی علامت بن گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اس خبر ایجنسی نے سید المقاومہ شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا جس میں عالم اسلام کی کئی اہم شخصیات نے سید کی شخصیت اور کردار پر روشنی ڈالی۔ یمنی وزیر اعظم کے مشیر اور سیاسی مصنف و تجزیہ کار بریگیڈیئر جنرل حمید عبدالقادر عنتر بھی ان ہی شخصیات میں سے ایک تھے۔

شہید سید حسن نصراللہ، نے لبنان کو  صہیونی ریاست کے قبضے سے آزاد کرایا، ڈاکٹر فیصل عبدالساتر

عالمی استکبار کے خلاف مقاومت و مزاحمت کی علامت

بریگیڈیئر جنرل حمید عبدالقادر عنتر نے حزب اللہ لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل کی شخصیت کو ممتاز قرار دیتے ہوئے کہا: "سید حسن نصراللہ" کی شہادت کی برسی کے موقع پر، جو رسول خدا (ص) کے نواسے ہیں، ہم مہذب اور تاریخی یمن کی طرف سے حزب اللہ اور محور مقاومت کے تمام ممالک کو ہمدردی اور فخر سے بھرا ایک پیغام بھیجتے ہیں۔ یہ پیغام اس بلند مرتبہ اور مقدس شہید کی شہادت کے موقع پر ہے جو عالم اسلام اور عرب دنیا میں عالمی غرور کے مقابلے اور مزاحمت کی علامت بن گئے۔

انھوں کہا: شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت غیر معمولی اور ممتاز تھی جنہوں نے اپنی زندگی مقاومت اور 'فلسطین اور قبلۂ اول کی آزادی کے مرکزی مقصد' کی خدمت کے لئے وقف کر دی اور آخرکار قدس کی راہ میں شہید ہو گئے۔ وہ مستکبر طاقتوں کے خلاف عالم اسلام کی مضبوط پناہ گاہ تھے اور انھوں نے اپنی زندگی اسی مشن کے لئے گذار دی اور آخرکار اپنی جان بھی اس راستے میں قربان کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha